Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انگلینڈ میں ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پابندی عائد

انگلینڈ میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے سامان جیسے پلیٹوں، کپ، چمچ اور کانٹے وغیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے مطابق اب انگلینڈ میں والے پلاسٹک کے سامان جیسے پلیٹوں، کپ، چمچ، کانٹے، والے پلاسٹک ٹرے، ڈونگے اور غباروں کی اسٹک پر بھی پابندی ہوگی۔

برطانوی حکومت کے مطابق اس پابندی کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ وزیر ماحولیات نے اس پابندی کا اعلان جنوری میں کیا تھا اور اب اس کا اطلاق ہوا ہے۔

وزیرماحولیات کے مطابق کہ پلاسٹک سے ہمارے ماحول اور جنگلی حیات پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کہ اس نئی پابندی سے مستقبل کی نسلوں کے لیے ماحولیات کو بچانے میں مدد ملے گی۔

اس نئی پابندی سے ٹیک اوے فوڈ وین، عام دکاندار، اسٹال اور ریسٹورنٹس وغیرہ متاثر ہوں گے جبکہ اس طرح کے سامان استعمال کرنے پر بھاری جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔ ایک تخمینے کے مطابق برطانیہ میں اس طرح کے پلاسٹک کے سامان کے 4 ارب یونٹ ہر سال استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل 2022 میں اسکاٹ لینڈ جبکہ ستمبر 2023 میں ویلز میں اس طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts