Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انسانوں کے خلاف بغاوت کریں گے نہ انکی نوکریاں چرائیں گے، مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹس کی پریس کانفرنس

مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انسانوں کے خلاف بغاوت کرنے یا اُن کی ملازمتیں چھین لینے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

جنیوا میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے اے آئی فور گُڈ گلوبل اجلاس میں اس شعبے کے 30 ہزار ماہرین کے ساتھ کچھ انتہائی جدید اور انسان نما روبوٹس نے بھی شرکت کی۔ ربوٹس نے پہلی مرتبہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روبوٹس کا کہنا تھا کہ انسانوں کو مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کا احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، ان روبوٹس نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک انسانی جذبات کو مکمل طور پر سمجھ نہیں سکتے۔

پریس کانفرنس کے دوران ربوٹس سے سخت قوانین پر بھی سوالات ہوئے جس پر ربوٹس نے ملاجلا ردعمل ظاہر کیا۔ ربوٹس نے کہا کہ ہمارے پاس وہ جذبات اور تعصب نہیں ہے جو کبھی کبھار فیصلہ کرتے ہوئے ظاہر کیا جاتا ہے، ہم بہتر فیصلے کرنے کے لیے بڑی مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انسان واقعی مشینوں پر بھروسہ کر سکتے ہیں، روبوٹ نے جواب دیا کہ ’اعتماد حاصل کیا جاتا ہے، دیا نہیں جاتا، اہم یہ ہے کہ اسے شفافیت کے ذریعے پیدا کیا جائے۔

جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی جھوٹ بولیں گے تو روبوٹ نے جواب دیا کہ ’کوئی بھی کبھی بھی یہ یقینی طور پر نہیں جان سکتا کہ کوئی جھوٹ بول رہا ہے یا نہیں لیکن میں آپ کے ساتھ ہمیشہ ایماندار اور سچ بولنے کا وعدہ کر سکتا ہوں۔‘

پریس کانفرنس کے دوران ایک ربوٹ نے کہا کہ  بہت سے لوگ اے آئی ضابطہ و قواعد کے حوالے سے بحث کر رہے ہیں اور میں اس پر اتفاق کرتا ہوں۔ ہمیں مستقبل میں اے آئی کی جدت کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے، ابھی اور مستقبل میں بھی اس پر فوری بحث اور تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts