Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے 300 دن اور عوامی اقدامات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے نامزد کردہ صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کو عہدہ سنبھالے 300 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ کامران ٹیسوری سے اس عرصے میں کئی انتظامی اور عوامی اقدامات کئے لیکن گورنر سندھ کے عوام کے درمیان رہنے کو سب سے زیادہ پزیرائی ملی۔

گورنر سندھ نے اس عرصے میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے اور بذات خود بھی عوام میں جاکر انکے مسائل سننے اور عوام کو سہولیات پہچانے کی کوشش کی۔

کامران ٹیسوری نے 10 اکتوبر 2022 کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کامران ٹیسوری سے حلف لیا۔ کامران ٹیسوری عہدے سنبھالتے ہی سرگرم ہوگئے۔

گورنرسندھ نے عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز مزار قائد پر حاضری دی اور پھر اسی روز کراچی شہر کے سب سے بڑے مسئلہ اسٹریٹ کرائم پر نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ وفاق اور صوبہ کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کام کرتے ہیں۔ 12 اکتوبر کو گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات کرکے کراچی کو درپیش اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے احکامات دئے۔

Advertisement

گورنر سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کرکت صفائی اور ستھرائی کیلئے عوام کو توجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی۔ گورنر سندھ نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے دروازے عام عوام کیلئے کھول دئے۔ 23 اکتوبر کو گورنر سندھ نے صارم برنی شیلٹر ہوم کے بچوں کیلئے گورنر ہاؤس میں ظہرانہ کا انعقاد کیا۔ گورنر سندھ شیلٹر ہوم میں مقیم بے سہارا بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ لوڈو بھی کھیلا۔

گورنر سندھ عوام کے مسائل سننے کیلئے کراچی شہر کے تیسرے بڑے اسپتال عباسی شہید پہنچے اور عوام سے انکے مسائل سننے۔ گورنر سندھ نے اسپتال کی حالت بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر سندھ 30 اکتوبر کو سیلانی ویلفیئر کے تحت نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی ٹی ٹریننگ ٹیسٹ میں پہنچے اور طالب علموں سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ طالب علموں میں گھل مل گئے۔
یکم نومبر کو گورنرہاﺅس میں المصطفیٰ سوسائٹی کے بے سہارا بچوں کے اعزاز میں گورنرسندھ کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ انکی خوش قسمتی کہ بچوں نے انکی دعوت میں شرکت کی۔ بے سہارا بچوں کو شہزادہ پکارا جائے۔

گیارہ نومبر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری اچانک شہر کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک جامع کلاتھ پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر عوام نے حیرت کا اظہار کیا اور انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Advertisement

اسی روز گورنر سندھ نے لیاقت آباد کی مختلف مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور عوام کے ساتھ گفتگو کی اور انکے مسائل سننے۔ لوگوں اور تاجروں نے گورنر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

تیرہ نومبر کو گورنر سندھ نے اختر کالونی بازار کا دورے کرے عوام کے مسائل سننے۔ 15 نومبر کو گورنر سندھ ایک عام شہری کی طرح الیکٹرک وہیکل بس پر سوار ہوئے اور بس کا سفر کیا۔

بیس نومبر کو گور نر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے وا لے طالب علموں نے ملاقات کی۔ طالب علموں کی شکایات سننے کے بعد گورنر سندھ نے انہیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اکیس نومبر کو کامران ٹیسوری جے ڈی سی کے تحت نارتھ کراچی میں قائم اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نے بے سہارا اور بزرگ افراد کے بچوں سے درخواست کی کہ وہ ان بزرگوں کو اپنے گھروں کو لے کر جائیں اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔

گورنر سندھ نے اسی روز ایک بار پھر عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا۔ مریضوں اور تیمار داروں سے ملاقات کی۔ 

Advertisement

تیئس نومبر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری لیاقت آباد ڈاکخانہ کے مشہور گول گپے اور حلیم کھانے پہنچے۔ گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں کا خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ عوام اور دکانداروں نے گورنر سندھ کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔

تیس نومبر کو گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی۔ گورنرسندھ نے بیٹے کی ولادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ 

آٹھ دسمبر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک پروگرام کیلئے جاتے ہوئے ہوٹل پر گاڑی روک دی۔ گورنر سندھ نے ایم کیوایم کنوینئئر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہوٹل پر عوامی انداز میں چائے پی۔

نو دسمبر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لیاری میں بڑی اسکرین پر شائقین کے درمیان بیٹھ کر ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل دیکھا۔ چاکیواڑہ میں موجود شائقین فٹبال نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

تیرہ دسمبر کو گورنر سندھ کراچی کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک ماری پور روڈ پر واقع مچھر کالونی پہنچے۔ علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور وہاں کی مشہور چاٹ،چھولے کھانے کے ساتھ چائے پی۔ عوام نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور سلفیاں بنوائیں۔

Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسی روز کارساز روڈ پر بس کے انتظار میں بیٹھی خاتون سے بھی ملاقات کرکے انکے مسائل سننے اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات دئے۔

پندرہ دسمبر کو گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سفاری پارک کا دورہ کیا اور سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کی 16 ویں اور ملکہ کی 18ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ گورنرسندھ نے دونوں کو کیک کھلایا اور انتظامیہ کو ان کی دیکھ بھال پر مبارک باد دی۔

سولہ دسمبر کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسنارکل پر چڑھ کر ایمپریس مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا معائنہ رنگ و روغن میں حصہ لیا۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسی روز اورنگی ٹاؤن میں بھی عوام کے مسائل سننے پہنچ گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں انہوں نے علاقہ کے مشہور تہذیب کباب ہاﺅس پر کباب بھی کھائے۔ وہاں موجود عوام نے کہا کہ عوامی گورنر کا ٹائٹل کامران خان ٹیسوری پر جچتا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کھیل سے محبت ڈھکی چھپی نہ رہی۔ گورنرسندھ نے دسمبر کے ماہ میں پہلے انگلینڈ اور پھر نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھے۔ 

Advertisement

گورنر سندھ نے چھبیس دسمبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بچے کو نہلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جسے عوام نے خوب سراہا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایک شوہر اور والد کے طور اپنے خاندان کے لئے موجود رہنا بہت اہمیت کا حامل ہے ہم اپنے بچوں خصوصا لڑکوں کے لئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گھر کے کاموں میں اپنے ذمہ داری کو محسوس کریں۔

اٹھائیس دسمبر کو گورنر سندھ نے کراچی کی مشہور جاوید نہاری کھائی اور عوام کے مسائل سننے۔ گورنر سندھ اسی روز مقامی سینما میں مولا جٹ فلم دیکھنے بھی پہنچے اور فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ فلم مولا جٹ دیکھ لی اور گنڈاسہ بھی۔ اب ملک دشمن عناصر کے خلاف گنڈاسہ اٹھانا پڑے گا۔

اکتیس دسمبر کو گورنر سندھ نے نئے سال کا استقبال بھی عوام کے درمیان کیا۔ گورنرسندھ نے نمائش چورنگی پر آتشبازی کا اہتمام کیا اور عوام کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔ اور عوام کے ساتھ ملکر نئے سال کا استقبال کیا۔

سال 2023 میں بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سرگرم رہے۔ کامران ٹیسوری سے شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے اور سڑکوں کی تعمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہی بھی دیتے رہے۔

سات جنوری کو گورنر سندھ کراچی کے ایٹ فیسٹول میں پہنچے اور مختلف کھانے کھائے اور ایٹ فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔ 

Advertisement

نو جنوری کو کامران ٹیسوری نے کڈنی ہل پارک کا دورہ کیا اور ہریالی اور سرسبزو شاداب ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ کامران ٹیسوری نے اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹر سے ملاقات کی۔ د

دس جنوری کو گورنر سندھ عوام کے مسائل کا اندازہ لگانے کیلئے ملیر کی لیاقت مارکیٹ پہنچ گئے اور عوام سے انکے مسائل سننے۔ گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس کے ملازمین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

جنوری میں ہی گورنر سندھ کچھ عرصہ چھٹیاں لے کر اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا۔ 

بائیس جنوری کو گورنر سندھ کیماڑی کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچے اور سی فوڈ کھاکر لطف اندوز ہوئے۔ گورنر سندھ وہاں موجود عوام سے ملاقات کرکے انکے مسائل بھی سننے۔

ستائیس جنوری کو گورنر سندھ نے سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں مدر کیئر وارڈ کا افتتاح کیا اور الٹراساؤنڈ یونٹ کی تجدید کی۔ 

Advertisement

یکم فروری کو گورنر سندھ قائد پارک ملیر میں لگائے گئے کتاب میلے میں عوام کے درمیان پہنچ گئے اور میلہ کا حصہ بن کر خوشی کا اظہار کیا۔

چودہ فروری کو پیپر مارکیٹ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے محنت کش بھائیوں بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں معیشیت کیلئے اہم قرار دیا۔ گورنر سندھ نے یکم مارچ کو عباس ٹاؤن کے مکینوں سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دو جنوری کو دھوراجی فوڈ اسٹریٹ کا رخ کیا اور عوام کے درمیان بیٹھ کر گولڈ گنڈا کھایا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کر مسرت ہوئی،عوام کے درمیان جاکر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے

گورنر سندھ نے لانڈھی میں بھی عوام میں جاکر انکے مسائل سننے۔ 7 مارچ کو سب برات کے موقع پر بھی گورنر سندھ مسجد فیضان غوث الاعظم پہنچنے۔ نوافل ادا کئے اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں کی۔

گورنر سندھ نے شب برات پر شہر کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، قبور پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

Advertisement

گورنر سندھ نے شہرقائد میں کراچی کا انعقاد بھی کیا جس میں 10 دن تک 42 مختلف کھیلوں میں شہرقائد کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

تیئس مارچ کو گورنر سندھ کو یوم پاکستان پر سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گورنر سندھ کو انکی خدمات پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔

ماہ صیام شروع ہوا تو رمضان کا مہینہ گورنر سندھ کو عوام کے اور پاس لے لیا۔ گورنر سندھ روزانہ کی بنیادوں پر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرے سحری کرتے ہیں اور عوام کے مسائل بھی سننتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کئی موقع پر نوجوانوں کے ساتھ نائٹ کرکٹ کا بھی لطف اٹھایا۔ گورنر سندھ نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر رک گئے اور انکے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

گورنرسندھ نے رمضان میں کراچی کے شہریوں کیلئے گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا ہے۔ گورنر سندھ افطار پارٹی پر آنے والے شہریوں کا خود استقبال کرتے ہیں۔

Advertisement

گورنر سندھ نے چاند رات پر خواتین کیلئے گورنر ہاؤس میں مہندی لگانے کا اہتمام کرنے اور انہیں چوڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔ جبکہ گورنرسندھ نے عید پر شہریوں کو گورنر ہاؤس آکر شیر خرمہ کھانے کی بھی دعوت دی ہے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement