Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کے الیکٹرک نے بجلی کی ترسیل معطل کی تو اسکا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے تنازعے کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس نے سماعت کے بعد فریقین کو تنازعے کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وکیل عمر لاکھانی نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے 5 ارب 70 کروڑ روپے واجبات کے ایم سی کو ادا کرنا ہیں۔کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے کے الیکٹرک کو 1 ارب 1 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی، کے الیکٹرک اگر ضرورت سے زائد بلز نہیں لے رہا تو ادائیگی میں کیا مسئلہ ہے؟ کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات بھی ہوں گے۔

Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا تو دعوی ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی، بہتر نہ ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں۔  میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں، کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا۔‘

عدالت نے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement