Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں عادی مجرموں کو ٹریکر لگانے کا منصوبہ تیار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے اور عادی مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے کراچی پولیس نے مجرموں کو ٹریکر لگانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

 

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے۔ عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی ہی ملزمان کی لوکیشن مانیٹر کرے گی۔

 

کراچی پولیس چیف کا بتانا ہے کہ ٹریکر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت مانیٹر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار عادی مجرم شہر میں موجود ہیں۔

 

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق برطانیہ میں 25 سال سے عادی مجرموں کو ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

واضح رہے رواں سال شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹریٹ کرائم اور دیگر واقعات میں درجنوں شہری اب تک جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ جرائم کرنے والے مجرمان یا تو آزاد ہیں یا ضمانت پر رہا ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement