Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں صرف 2 دن بارش کا اسپیل ہے، بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف دو دن بارش کی پیشگوئی ہے لیکن اسکو جواز بناکر ایک بار پھر شہر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 28 اگست کو ہی الیکشن ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتخابات سے فرار چاہنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں دو دن کا اسپیل ہے، کوئی فرار چاہتا ہے تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جن لوگوں کا بڑا بڑا مینڈیٹ ہے وہ کیوں نہیں بولتے کراچی کو شہری حکومت چاہیے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں لوگوں کا چلنا مشکل ہوگیا ہے، ہم ان کا پیچھا کریں گے اور چھوڑیں گے نہیں، ہارنا جیتنا مسئلہ نہیں مگر ہم کراچی کی آواز ہیں اور یہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک نے تباہی مچائی ہوئی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اور اوور بلنگ پر 3 کروڑ شہریوں کو اذیت دے رہے ہیں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے درخواست دائر کی ہے، 1سال کی لوٹ مار کا آڈٹ کیا جائے، دو دفعہ شیئرز فروخت ہوئے مگر دونوں دفعہ قانونی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، ڈیڑھ سو یونٹس کا بل 3 ہزار کا بل تھا ان کا 7،8 ہزار بل آرہا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والے کہتے اب کاروبار نہیں کرسکتے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ اوریجنل بل کم ہوتا ہے چارجز کے نام پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، نیپرا کیا کررہا ہے، کے الیکٹرک معاشی دہشت گردی کررہی ہے، خبر ہے سوئی گیس کی کے الیکٹرک 126 ارب کی نادہندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا کے الیکٹرک کو مفت بجلی مل رہی ہے، کوئی شہری دو چار دن بل ادا نہ کرے تو کنیکشن کاٹ دیا جاتا ہے، جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں تھی وہاں بھی 12 گھنٹے بجلی جارہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement