Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں جعلی کرنل اور جعلی انسپکٹر بن کر غیرقانونی کام کرنے والے ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی کرنل ظاہر کرنے والے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم کا ساتھی بھی خود کو انسپکٹر ظاہر کرتا تھا۔ دونوں ملزمان غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں حساس ادارے اور گارڈن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور اس کے ساتھی جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

 

ایس پی سٹی علی مردان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امداد بلوچ عرف کرنل عمران اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا، ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔

 

گرفتار ملزم پولیس کے سینئر افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو سپورٹ کرتا تھا اور خود بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی احتشام اور حمدان سے جعلی کارڈز بنوائے، گرفتار جعلی کرنل عمران نے سات شادیاں کر رکھی ہیں، ملزم نے تمام سسرالیوں سے بھی خود کو حساس ادارے کا افسر متعارف کروایا تھا۔

Advertisement

 

گرفتار ملزم زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہے جبکہ جعلی انسپکٹر محمد سیفل سندھ اور بلوچستان میں ضلعی اور پولیس افسران کو فون کر کے غیر قانونی کام کروانے کی کوشش کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور حساس ادارے کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement