Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جنوبی کوریا میں ایک کمپنی کا اپنے ملازمین کو ہر مرتبہ بچہ پیدا کرنے پر 75 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ہر بار والدین بننے پر 100 ملین کوریائی وان (75 ہزار ڈالرز یا تقریباً دو کروڑ روپے سے زائد) دینے کا اعلان کیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق بویونگ گروپ ایک تعمیراتی کمپنی ہے جنوبی کوریا کی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے اس بھاری رقم کی پیشکش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 سے اب تک 70 بچوں کو جنم دینے والے ملازمین کو کل 7 ارب کورین وان (5.25 ملین ڈالرز) کی نقد ادائیگی کرے گی۔

بویونگ گروپ کے چیئرمین لی جونگ کیون کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے ہم ایک ایسی کمپنی کے طور پر پہچانے جائیں گے جو پیدائش کی حوصلہ افزائی اور ملک کے مستقبل کے بارے میں فکرمندی پر تعاون کرتی ہے۔

انہوں نے کمپنی کے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر حکومت عمارت کے لیے زمین فراہم کرتی ہے تو تین نوزائیدہ بچوں کے ملازمین کو 300 ملین کوریائی وان (225,000 ڈالر) نقد یا رینٹل ہاؤسنگ حاصل کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

Advertisement

جنوبی کے کوریا کے ادارہ برائے شماریات مطابق، وہاں شرح افزائش یا فی جنوبی کوریائی خاتون کے متوقع بچوں کی اوسط تعداد 2022 میں 0.81 سے کم ہو کر 0.78 رہ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ شرح ملک کی 52 ملین افراد کی آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے کم از کم 2.1 ہونا ضروری ہے۔اسی طرح پچھلے سال کی نسبت، نوزائیدہ بچوں کی تعداد 260,600 سے کم ہو کر 249,000 رہ گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement