Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی، دال اور چاول کی قیمتوں میں کمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیئے گئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین فائدہ اٹھاسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کردیا، عوامی ضرورت کی 5 بنیادی اشیاء آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول آج سے سستے ترین ریٹس پر مہیا کئے جائیں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈیکس پر اسکور پی ایم ڈی 40 یا اس سے کم ہوگا وہ اس سبسڈی اہل تصور ہوں گے۔

پہلے یہ اہلیت پی ایم ٹی 32 کیلئے تھی جسے بڑھا کر پی ایم ٹی 40 کردیا گیا ہے، وزیراعظم کے اس اقدام سے ملک بھر کی تقریباً 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔

بی آئی ایس پی رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی حاصل کرنے کیلئے یوٹیلٹی کاؤنٹرز پر اپنا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ ٹارگیٹڈ سبسڈی کے اطلاق کے بعد دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلئے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفسز سے رجوع کریں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement