Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، سندھ ہائی کورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ایم کیوایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم، جماعت اسلامی کے وکیل چوہدری آصف اور الیکشن کے وکیل پیش ہوئے۔

 

بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں 13 اپریل 2022 کو بلدیاتی انتخابات کااعلان کیا، لیکن حکومت سندھ نےسپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا۔

 

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ بغیراصلاحات الیکشن نہیں ہوناچاہیے، الیکشن اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے، حکومت سندھ نے قانون سے ہٹ کرمرضی کی حلقہ بندیاں کیں، ڈھائی کروڑافراد کوعلم ہی نہیں ان کا ووٹ کس یوسی میں ہے۔

 

بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ ابھی انتخابی فہرستیں 12اگست کو مکمل ہوں گی، 12 اگست سے پہلے انتخابی عمل شروع ہی نہیں ہوناچاہیے، ڈھائی کروڑانٹریز ہونی ہیں، اور یہ بڑا کام ہے، انتخابی فہرستیں منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اور 3 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرچھپ چکے ہیں، جب کہ اب تک 50 کروڑروپےخرچ ہوچکے ہیں۔

Advertisement

 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن گھر گھر ووٹرزکی تصدیق کرا رہا ہے، کسی ووٹ کی تصدیق میں غلطی ہوئی ہو تو یہ بدنیتی نہیں بلکہ انسانی غلطی ہے۔

 

جماعت اسلامی کے وکیل چوہدری آصف نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے پہلے آرٹیکل 140 اے کے تحت قانون سازی اور بعد میں انتخابات کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے اور مقامی حکومتوں کے اداروں کو الگ فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے تو حکم دیا تھا بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، اس طرح انتخابات کرائے گئے تو بلدیاتی حکومت کمزور ترین تصور کیے جائیں گے۔

 

عدالت نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے، بلکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات وقت پرہوں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستیں مسترد کردیں اور ریمارکس دئے کہ کیس سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement