Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق برانڈڈ 75 گرام ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اضافہ کے بعد 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137 روپے ہوگئی۔

 

ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74 روپے ہوگئی، اسی طرح لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173 سے بڑھ کر 198 روپے کا ہوگیا۔

 

برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66 روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 243 روپے کی ہوگئی۔ ماچس کے پیکٹ میں بھی 10 روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہوگئی۔

 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278 سے بڑھ کر 333 روپے ہوگئی۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement