پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یوم آزادی پر موسم خوشگوار ہے۔ شہرقائد کو سرمئی بادلوں نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گزشتہ چند ہفتوں سے موسم ابرآلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بوندا باندی کا یہ سلسلہ پورا اگست کا مہینہ جاری رہ سکتا ہے۔