ہیٹ ویو کا خدشہ، حکومت سندھ نے ایمرجنسی نافذ کردی، طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ

سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔


محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔



حکومت سندھ کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق اسپتالوں میں تمام ضروری سامان کا اسٹاک رکھنے اور ایمبولینسوں کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


واضح رہے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے سندھ کیلیے گزشتہ روز چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔الرٹ میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے اس لیے متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts