Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہونڈا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 9 سے 35 ہزار روپے تک اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہاں روز مرہ استمعال کی اشیاء متاثر ہیں وہیں عوام کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سواری موٹرسائیکل بھی محفوظ نہیں۔ ہونڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں کے مطابق موٹرسائیکل کی قیمتیں 9 سے 35 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہیں جنکا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

ہونڈا موٹرسائیکل کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے برانڈ سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد اسکی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے، پرائیڈر کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسکی نئی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ سی 125 ایس ای کی قیمت 13 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت میں 25 ہزار روپے اضافہ کیا گیا اور اسکی نئی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

سی بی 150 ایف کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف ایس ای کی نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے، اسکی قیمت میں 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement