Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہم اس راستے پر نہیں چل سکے، جسکی آپکو امید تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی قائد اعظم سے معذرت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ کراچی دورہ پر پہنچنے کے بعد سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی۔ مزار قائد حاضری کے موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما بھی موجود تھے۔

 

مزار قائد حاضری کے موقع پر فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ شہباز شریف نے اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح سے معذرت کی۔

 

شہباز شریف نے لکھاکہ قائد میں آپکی آخری آرام گاہ پر بصد احترام حاضر ہوں، میں مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیں آزاد ملک دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید اپنے تاثرات میں کہا کہ قائد ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں۔ ہم اس راستے پر نہیں چل سکے جسکی آپکو ہم سے امید تھی۔

 

شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں لکھا کہ میں عوام کی بہتری کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا۔ قائد ہم آپکی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔ تاثرات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل ہی وزارت عظمٰی کا حلف لیا تھا اور سب سے پہلے شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement