Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، اموات کی تعداد 30 ہوگئی، کراچی آنے والا ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سرہاری ریلوے اسٹیشن نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ درجنوں زخمی اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ ڈاؤن ٹریک کو 18 گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی سے روانہ ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن نواب شاہ کے قریب حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ 10 ایس ایچ او 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار ریسکیو کے کام میں مصروف رہے۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کے پولیس اہلکار بھی کافی تعداد میں امدادی کام کے لیے پہنچ گئے۔

آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔  رپورٹس کے مطابق پاک فوج کا ریسکیو آپریشن آخری زخمی کی اسپتال منتقلی اور پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہا۔

رپورٹس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس حادثے میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہیں اور اب بھی کئی زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے اور کراچی آنے والے ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال کیا گیا تاہم اپ ٹریک تاحال بند ہے اور اسکی بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق اپ ٹریک بحال ہونے میں مزید 4 سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement