Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ہتھنی مدھوبالا کو ٹریننگ دی جائے گی، ایک ماہ میں سفاری پارک منتقل کردیا جائے، ایڈمسنٹریٹر کراچی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک ماہ میں آ جائے گی۔ ہتھنی مدھوبالا کو بھی ایک ماہ میں سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان نے ڈائریکٹر کنور ایوب کے ہمراہ کراچی سفاری پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہتھنیوں کے لیے جگہ کا معائنہ کیا۔

سفاری پارک انتظامیہ نے ہتھنی مدھو بالا کے لیے مختص کی گئی جگہ پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمان نے کہا کہ فور پاز انٹرنیشنل کی ٹیم بھی سفاری پارک کا دورہ کر رہی ہے، مدھو بالا کے لیے کنٹینر تیار کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کو ٹریننگ دی جائے گی، جانوروں کی افزائش کے لیے بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی ہیلتھ رپورٹس کلیئر ہونے پر اسے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مزید ساڑھے 3 ایکٹر رقبہ ہاتھیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب فور پاز انٹرنیشنل کی 4 رکنی ٹیم نے بھی سفاری پارک دورہ کیا، ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر عامر خلیل نے کی۔ فورپاز ٹیم نے سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ہتھنی سونیا اور ملکہ کی فزیکل فٹنس کا بھی معائنہ کیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement