Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

گیم چینجر: سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑے ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
وفاقی وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے جس میں کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے مطابق کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنا کراچی کو دنیا کی سر فرہست بندر گاہوں میں لا کھڑا کرے گا ۔
 اس منصوبے کا  فیصلہ اسلام آباد اور بیجنگ میں قتصادی راہداری پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوا ۔ جس پرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ منصوبہ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ یہ کراچی کو انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا۔
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 ارب ڈالر ہے، منصوبہ  آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا، کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا، منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی شراکت کے ساتھ براہ راست چینی سرمایا کاری پر بنایا جائے گا ۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement