Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کےالیکٹرک کی فروخت کا معاملہ، سندھ حکومت نےاعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کرنے کے معاملے پر وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پہلے سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

 

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کرنے کا معاملہ علم میں آیا ہے۔ وہ سندھ حکومت کی جانب سے شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک کو متنبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی معاہدہ کرنے سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جائے ۔


انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا جس میں سندھ حکومت کی نمائندگی شامل نہ ہو۔ وزیرتوانائی نے کہا سابق حکومت نے مذاکرات میں سندھ کا نمائندہ شامل کیا تھا۔

 

وفاق ہر معاملے کی طرح سندھ کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت من مانے فیصلے کر کے اداروں کی فروخت کے فیصلے کر رہی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement