Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے پی ٹی کا پائلٹ، پورٹ اور برتھنگ چارجز میں اضافہ، جہاز کے سلیب بھی بڑھا دئے گئے

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے 20 سال بعد نئے جاری کردہ ایس آر او 2023 میں ویٹ چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق چارجز میں اضافہ ریسرچ اور پورٹ کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق پائلٹ، پورٹ اور برتھنگ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ نئے ٹیرف میں 45001 تا 90000 گراس رجسٹرڈ ٹن وزنی جہاز کی ہینڈلنگ اور 90000 سے زائد گراس رجسٹرڈ ٹن وزنی جہاز کے نئے سلیب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

کے پی ٹی کے مطابق ٹیرف کو پورٹ صارفین کے لئے موجودہ مہنگائی کو زیر غور رکھتے ہوئے اور ڈالر کی قدر میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔

پچھلی دو دہائیوں سے آپریشنز، مینٹینینس اور ماڈرنائزیشن کی قیمتوں میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے اور اسی لئے خشک اور آبی چارجز میں اضافہ کرنا نہایت ضروری ہو گیا تھا۔  

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے  ٹرانشپمنٹ چارجز میں کمی کی گئی ہے تاکہ کراچی پورٹ سے شپنگ اور ٹرانشپمنٹ کو فروغ ملے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق سال 2003، 2003 اور 2010 میں چارجز میں کمی کی گئی تھی اور اسکے باعث پورٹ چارجز سال 1994 کے ایس آر او سے بہت کم ہوگئے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts