کے فور منصوبہ وقت پر مکمل ہوتا تو کراچی میں پانی کا بحران نہیں ہوتا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم لرحمٰن نے کہا ہے کہ گزشتہ 17سال میں اہل کراچی کے لیے ایک گیلن پانی کا اضافہ نہیں ہوا، پانی کا آخری منصوبہ کے تھری نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے اپنے دور میں مکمل کیا تھا۔

 

کراچی میں عیدملن پارٹی کے دوران خطاب میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ کے افتتاح کے ساتھ 650 ملین گیلن پانی کے منصوبہ کے فور کا بھی آغاز کیا تھا۔

 

منصوبہ اگر اپنے وقت پر مکمل ہو جا تا تو آج شہر میں پانی کی قلت اور بحران کی یہ کیفیت نہ ہوتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایڈ من سوسائٹی میں فیملی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عید ملن پارٹی سے امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ تقریباً آٹھ مرتبہ کراچی سرکلر ریلوے کاافتتاح کیا جاچکا ہے لیکن اس پر کام کچھ بھی نہیں ہوا کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ حال ہے لوگ چنگ چی رکشوں اور خستہ حال بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 

واضح رہے کراچی میں پانی کی قلت اور مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے 20 مئی کو واٹر بورڈ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے جبکہ 29 مئی کو جماعت اسلامی شہر کے مسائل کے حل کیلئے کراچی کارواں نکالے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts