Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے ملازمین ہفتہ اور اتوار کے چھٹی کے دن بھی کام کریں گے

شہرقائد کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے کے ایم سی کے معاملات سدھارنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اب افسران و ملازمین چھٹی کے دن بھی کام کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے ایم سی میں اب ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام ہوگا، عوامی مسائل کے حل کیلئے دفتر چھٹی کے روز بھی کھلے گا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے اور نئے آنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے بھی خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے۔

جاری کیے جانے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق محکمے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز، فیلڈ اسٹاف ہفتہ اور اتوار کو بھی دفتر آئیں گے، مذکورہ سرکلر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی نے جاری کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts