Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کچی آبادی محکمہ ایس بی سی اے سے زیادہ کرپٹ ہے، سندھ ہائی کورٹ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں شانتی نگر کچی آبادی میں 6 منزلہ عمارت بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج نے کیس کے دوران کچی آبادی محکمہ کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے زیادہ کرپٹ ہونے کے ریمارکس دئے۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ ڈی جی صاحب قابل افسران لگائیں، آپ لوگ صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں،ایک عمارت گرے گی تو50لوگ مریں گے۔

 

ایس بی سی اےنے عدالت کو بتایا کہ کچی آبادیوں میں کارروائی محکمہ کچی آبادی کا اختیار ہے،اس پر عدالت نے کہا کہ کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے۔

 

وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ کچی آبادیوں میں ہم کارروائی نہیں کرسکتے، ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے پر ذمہ داریاں مت ڈالیں۔عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کوحکم دیا کہ شاہ لطیف سینٹر، اسکیم 24 گلشن اقبال میں فوری کارروائی کرے، عدالت نے 12 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement