Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست، پاکستان کا 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 222 رنز سے کامیابی حاصل کرکے دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ آغا سلمان کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ دھننجایا ڈی سلوا 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ابراراحمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 576 رنز بناکر ڈکلیر کی۔ عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنائی اور 201 رنز کی اننگز کھیلی۔

سلمان علی آغا نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 132 رنز بنائے۔ سرفرازاحمد کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل ہونے والے محمدرضوان نے بھی نصف سینچری کی اور 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے بلے باز دوسری اننگز بھی مشکلات کا شکار رہے اور پوری ٹیم 188 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انجیلو میتھیوز 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے نعمان علی نے 7 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے پاکستان کے نام رہی۔ دوسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سینچری پر عبداللہ شفیق پلیئر آف دا میچ رہے جبکہ سلمان علی آغا کو سیریز کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts