کورونا کا پھیلاؤ، ڈی جی پرائیوٹ اسکولز سندھ کا والدین کے لئے ہدایت نامہ

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ چند دنوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی وائرس سے سب سے زیادہ  متاثر ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد کے قریب ہے۔ 

تعلیمی عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے کےلئے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے طالب علموں کے والدین کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

ڈی جی پرائیوٹ اسکولز سندھ کا ہدایت نامہ میں کہنا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی بندش کرنا نہیں چاہتی اس تناظر میں والدین کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو کورونا کی ویکسین لگوائیں۔ بچوں کو بے حد ضروری کام کے لئے گھروں سے باہر جانے کی اجازت دیں۔ شاپنگ مال ، پارک اور تقریبات وغیرہ میں بچوں کو لے جانے سے گریز کریں۔ 

بچوں کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی تاکید کی جائے۔ بچے اسکول اور کلاس رومز میں ماسک لگانے کی پابندی کریں، گھر میں واپسی پر صابن سے ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔ بچے باہر سے خرید کر چیزیں کھانے سے بھی اجتناب کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts