کورونا ویکسین لگانے کیلئے ٹیمیں اب گھر گھر جائیں گی، اسد عمر

مہلک وائرس کورونا کے پھیلاؤ کے روکنے اور عوام کو ویکیسن لگانے کے لئے حکومت نے بڑا اقدام اٹھالیا۔ پولیو ویکسین کی طرح کورونا کی ویکسین بھی گھر گھر جاکر لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 55 ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کریں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عوام کی بڑی تعداد نے ویکسینشن کروائی ہے۔ اب تک 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 

اسدعمر نے عوام سے ہر صورت ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسینیشن کےلئے خصوصی مہم شروع کردی ہے۔ اب گھر گھر جاکر موبائل ٹیمیں ویکسینیشن کریں گی۔ دو ہفتوں میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کرنے کا ہدف ہے۔ 55 ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کریں گی۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ  2 ڈوزلگوانےکے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوزلگوائیں، 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوزلگواچکے، بوسٹر ڈوز سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا سےنکلنےکاراستہ صرف اورصرف ویکسی نیشن ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ بوسٹر ڈوز بھی مفت لگائی جارہی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts