کورونا میں کمی، کراچی سمیت متعدد شہروں میں پابندیاں نرم کردی گئیں

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی ہیں۔ مختلف شہروں میں عائد پابندیاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کراچی اور پشاور میں بھی عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 

این سی او سی نے 10 فیصد سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکے تحت کراچی اور پشاور میں عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ گلگت ، مردان اور مظفرآباد میں شرح 10 فیصد سے زائد ہونے کےباعث ان تین شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

 

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے کم کورونا کیسز والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ان ڈور تقریبات میں شرکاء کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

 

پبلک ٹرانسپورٹ 70 سے بڑھاکر 80 فیصد مسافروں جبکہ ریلوے کو مکمل 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بیوریج کی سرونگ پر پابندی برقرار رہے گی۔

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts