Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کل صبح 11 بجے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس پر دھرنا دیں گےتمام طلبہ مارک شیٹ لے کر وہاں پہنچیں، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کل صبح 11 بجے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں ادارہ نور حق پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا ہے، پہلے سائنس، پھر آرٹس اور اب کامرس کا رزلٹ آیا جس میں 80 فیصد طلبہ فیل ہوئے۔

میٹرک کے نتائج میں بھی ملتا جلتا نتیجہ آیا، ایم ڈی کیٹ امتحان دو دفعہ ہوئے، پرچہ بھی لیک ہوا، جن بچوں کے میٹرک میں 90 فیصد نتائج تھے انہیں پیپر میں فیل کردیا گیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کوئی جان بوجھ کر شہر کے جوانوں کو پیچھے کر رہا ہے، حکمران طبقہ کیا یہ چاہتا ہے کہ انہیں اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے کر دیا جائے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا فیل ہوگئے تو کیا کروں احتجاج کس بات کا، وزیراعلیٰ سندھ کی اس بات سے بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل 11 بجے انٹر بورڈ آفس پر دھرنا دے دیں گے، تمام طلبہ مارک شیٹ لے کر وہاں پہنچیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement