Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کرونا پابندیوں میں نرمی, 16 سے 30 ستمبر تک مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
سندھ حکومت نے کرونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے نیا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 16 سے 30 ستمبر تک تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی ۔
کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے ، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعہ کے روز تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
دفاتر میں بھی 50 فیصد حاضری کی شرط کو ختم کر کے 100 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ، تاہم انڈور تقریبات میں 200 وکیسینیٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے 400 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی ۔
حکمنامے کے تحت سندھ حکومت نے انڈور ڈائیننگ  کی بھی اجازت دے دی ہے ، انڈور ڈائیننگ رات 12 بجے تک 50 فیصد ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھولی جا سکتی ہیں ۔
صوبے بھر میں فقط سینما اور سپورٹس سرگرمیوں کے لیے پابندی رہے گی تاہم ویکسین شدہ افراد کے لیے انڈور جیمنیزیم کھولا جا رہا ہے ۔
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد جبکہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہو گی ، تمام مسافروں کے لیے ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے ۔
تمام امیوزمینٹ پارکس ، سوئمینگ پولز بھی 50 فیصد افراد کے لیے کھلے ہیں۔ 
تاہم درگاہیں اور مزارات کھولنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو محکمہ صحت سے مشاورت کرنی ہوگی ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں میں رسک اسیسمنٹ کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بھی اہل ہو گی ۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement