Search
Close this search box.

کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان، شہر میں کل سے بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات

کراچی میں آج ایک بار پھر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں کل سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ شہرِ قائد کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، شہر سے بہت دور ان فارمیشنز کے آج شہر پر اثر انداز ہونے کے امکانات کم ہیں، اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی تک متوقع ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں