محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا ہوسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی پر بارش برسانے والا کمزور سسٹم کل متاثر ہوسکتا ہے جسکے پیش نظر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے وسطی اور ساحلی علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ شہر میں آنے والے 10 دنوں تک بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا جبکہ دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت بہتر رہے گا جسکے باعث دوپہر میں سردی کی شدت کم رہے گی۔