Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کو بچاتے ہوئے ماموں جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں کھلے مین ہول میں گرکر شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات تھم نہ سکے، گزشتہ روزکورنگی صنعتی ایریا تھانےکےعلاقے کورنگی گلزارکالونی میں کھلے مین ہول میں گرکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق ہونےو الے شخص کی لاش متوفی شخص کے اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال لی اوراسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ایس ایچ اوکورنگی صنعتی ایریاعبید اللہ کے مطابق متوفی شخص کی شناخت 32 سالہ سخی داد ولد ولی داد کے نام سے کی گئی،  متوفی شخص کا 7 سالہ بھانجا  مین ہول میں گرگیا تھا جسے بچاتے ہوئے اس نے اپنی جان دے دی جبکہ بھانجے کوبچایا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ 2 بچے گھرسے دودھ لینے کے لیے دکان جارہے تھے، ایک بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا  جس کی اطلاع  دوسرے بچے نے گھرپر آکردی جس پران کا ماموں سخی داد اپنے بھانجے کو بچانے کے لیے موقع پرپہنچا اورکھلے مین ہول میں اتر گیا۔

سخی داد بھانجے کو بچاتے ہوئے مین ہول میں ہی بے ہوش ہوگیا ، اسی دوران قریب موجود چوکیداروں نے چورمچانا شروع کردیا اورایک چوکیدارہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلے مین ہول اترا تو وہ بھی بےہوش ہوگیا جس کےبعد تندورپرکام کرنے والے ایک مزدور کوبلایا گیا اوراس مزدور نے منہ پر کپڑا باندھ کر سب کو کمر میں رسا باندھ کرباہر نکالا۔

Advertisement

بچے سمیت سب کو باہر نکالنے کے بعد وہ مزدور بھی باہر آکر بے ہوش ہو گیا،  بچے کا ماموں دوران علاج انتقال  کرگیا جبکہ بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ  بچے کی جان بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم کب تک اپنے بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے،  کبھی ملیرتو کبھی قائد آباد میں واقعات رونما ہوتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement