Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سرکاری افسر کی گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے گاڑی میں سوار ملزموں کو حراست میں لے لیا، پولیس کا بتانا ہے ٹکر مارنے والی گاڑی سیکیورٹی ادارے کےاعلی افسرکی ہے، جس میں افسر کا بیٹا اور اس کے دو دوست سوار تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسر کے بیٹے عبد الرحمان اور اس کے دوست حزیفہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،  گاڑی عبدالرحمن کا دوست قاسم چلارہا تھا جو فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت حماد کے نام اور  زخمی شخص کی شناخت ارشدکے نام سےہوئی ہے تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts