Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے شہریوں کے بجلی سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، خرم دستگیر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے بجلی سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وفاقی سطح پر بات کی جائے گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی نے کے الیکٹرک کے آفس میں انتظامیہ اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں کراچی میں بجلی کی ترسیل اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

کے ای انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی اور اس کے ٹیرف سے متعلق کراچی کے شہریوں کے تحفظات پر وفاقی سطح پر بات کی جائے گی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو اس سلسلے میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، حکومت بلوں کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement