نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کردیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کا ایک یونٹ 3 روپے 55 پیسے مہنگا کیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر کیا گیا۔
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی جنوری 2022 سے مارچ 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔