کراچی کے سینڈزپٹ ساحل پر سبزکچھوؤں کے سینکڑوں بچوں کو سمندر میں آزاد کردیا گیا۔ مجموعی طور پر کچھوؤں کے 430 بچے سمندر میں چھوڑے گئے ہیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن کے مطابق اب تک سبز کچھوؤں کے 930 بچوں کو سمندر میں چھوڑا جا چکا ہے، رواں سال اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد انڈے جمع کیے گئے ہیں۔
انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن کے مطابق سبز کچھوے انڈے دینے کے لیے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل کا رخ کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مادہ کچھوا 15 فروری تک افزائش نسل کے لیے پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔