Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا۔ مل کر کام کرنے سے کام تیزی سے مکمل ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پراوینشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی (پی سی سی آئی) کا 11واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، امتیاز شیخ، شرجیل میمن، ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید شریک ہوئے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، کمشنر کراچی اقبال میمن اور صوبے کی مختلف اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی سی سی آئی 2020 کی بارشوں کے پیش نظر قائم کی گئی تھی، شہر کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت میں مل کر کیا، مل کر کام کرنے سے یہ فائدہ ہوا کہ کام تیزی سے مکمل ہوئے۔ میں پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ سب نے  شہر کراچی کو بہتر کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل افتخار بابر نے کہا کہ یہ ملک یہ شہر ہم سب کے ہیں، ملک کے شہروں کی ترقی اور عوام کی بہبود ہم سب کا فرض ہے۔

پی سی سی آئی اجلاس میں ایم نائن – این فائیو روڈ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ ایم نائن – این فائیو روڈ پروجیکٹ 22 کلومیٹر طویل اور 4 رویہ ڈوئل کیرج وے ہے، لنک روڈ 2 بلین روپے کی لاگت سے این فائیو کو ایم نائن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پروجیکٹ کو اکتوبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لنک روڈ پر بنائے گئے 2 پل کو پروجیکٹ میں شامل کیا جائے۔

زیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے 38.7 کلومیٹر ہائی اسپیڈ پروجیکٹ ہے، ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے شروع ہو کر کاٹھوڑ انٹرچینج ایم نائن پر ختم ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کو 6 انٹرچینج ہیں، ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کو 2 حصوں میں مکمل کیا جائے گا، ایک حصہ 15 کلومیٹر کا ہے اور دوسرا 24 کلومیٹر کا ہے، پہلا حصہ جام صادق پل کا 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ پروجیکٹ کا روڈ پہلے اسائمنٹ پر تیزی سے جاری ہے، قائد آباد سے کاٹھوڑ تک 24 کلومیٹر میں سے 15 کلومیٹر پر کام تیزی سے جاری ہے، پروجیکٹ کا دوسرا اسائنمنٹ پر 138.2 ایکڑ اراضی پرائیوٹ پارٹیز سے لینی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سموں، لاسی اور اولڈ شفیع گوٹھ پر فلائی اوور بنانے ہیں تو 38 ایکڑز پرائیوٹ اراضی لینی پڑے گی، فلائی اوور بنے گی تو خرچہ بھی کم ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سروے کر کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts