Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے 18 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایکنک ) نے کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 110 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 16 ارب 70 کروڑروپے قرض دے گا۔

قومی سطح پر زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے اور ماحولیات اور میونسپل سروسز میں بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر وزارت خزانہ کے مطابق 64 ارب 48 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے 51 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ دے گا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 16 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں سیالکوٹ ایمن آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کا 10 ارب 82 کروڑ کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس کے تحت کا مونکی کو موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے گا جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبے پر پچاس، پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement