Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی کے 26 فٹبالرز اور 8 کوچز انگلینڈ میں تربیتی پروگرام کیلئے منتخب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن اور کراچی فٹبال کلب کے مابین معاہدے کے تحت انڈر 15 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا اختتام ہوگیا۔ محمد آزان بلوچ پلیئر آف دی ویک اور زبیر کوچ آف دی ویک قرار دیا گیا۔

 

کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن، اور کوچ الیکس پائیک کے ہمراہ منتخب کھلاڑیوں اور کوچز کا اعلان کیا۔

 

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا 300 بچوں نے ٹرائلز میں شرکت کی۔ میرٹ پر بچوں اور کوچز کا انتخاب کیا گیا ہے، اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں، کوچ الیکس پائیک نے بچوں اور کوچز کو ایک ہفتے تک ٹرائلز میں دیکھا اور ان میں سے بہترین کھلاڑیوں اور کوچز کا انتخاب کیا۔

 

وائس چیئرمین سوئنڈن ٹاؤن زیویر آسٹن نے کہا کہ دو کوچز تین ہفتوں میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ایک مہینے کی تربیت کے بعد واپس کر 26 بہترین انڈر 15 فٹبالرز کو تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مختلف مراحل میں انگلینڈ بلایا جائے گا۔

 

زیویر آسٹن کا کہنا تھا کہ کوچز اور بچوں کی تربیت کے تمام اخراجات سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب برداشت کرے گا۔ بچوں اور کوچز کو انگریزی زبان بھی سکھائی جائے گی۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیزیں کرنا اتنا آسان نہیں، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا بھرپور تعاون رہا، جس کی وجہ سے آج یہ سب ممکن ہوا۔ الیکس پائیک نے کہا کہ بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، گلیوں کے کھلاڑی ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement