Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پریس کلب میں مفت ڈٰینٹل کلینک کا قیام، صحافیوں کیلئے مفت ہیپاٹائٹس اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کا بھی اعلان

کراچی پریس کلب پاکستان کا پہلا پریس کلب بن گیا جہاں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے مفت ڈینٹل کلینک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے ڈینٹل کلینک میں صحافیوں کو مفت طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

کراچی پریس کلب میں نگراں وزیرصحت ڈاکٹر سعد خالد نے ڈینٹل کلینک کا افتتاح کیا۔ کلینک کے ساتھ لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے اور اس کلینک کو مرحوم لیڈی ہیلتھ رپورٹر شبانہ شفیق کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیرصحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ پریس کلب میں قائم یہ ڈینٹل کلینک شاید پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا کا پہلا ڈینیٹل کلینک ہے جو پریس کلب میں بنایا گیا ہے۔ 

وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ لیب کی سہولیات پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی جب کہ شوگر اور کولیسٹرول کے تشخیصی ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے۔

وزیرصحت کے مطابق اس طرح کے اقدامات ہوتے رہنے چاہیں انہوں نے صحافیوں کیلئے ابتدائی طور پر جناح اسپتال، سول اور این آئی سی وی ڈی میں ایک ہیلپ ڈیسک بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

کراچی پریس کلب اور جناح میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ معاہدے کے تحت ڈینٹل کلینک میں جے ایس ایم یو کے تحت مفت ڈینٹل سروسز اور تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جب کہ سیکنڈری میڈیکل سروسز کی قیمتوں پر 40 فی صد رعایت دی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts