کراچی پر کورونا کے سائے، شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی

پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی کورونا کی پانچویں لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ شہر قائد میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہونے لگی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ وفاقی وزرات صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں منگل کے روز 7 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 2 ہزار 902 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی منگل کے روز کے اعداد و شمار جاری کئے۔ جسکے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 57 ہزار 669 ٹیسٹ کئے گئے، 5 ہزار 472 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts