کراچی میں سمندر پر سیر و تفریح اور خوشی غم میں بدل گئی۔ ہاکس بے کے قریب سمندر میں 3 افراد ڈوب گئے۔ 2 افراد ہلاک ہوگئے ایک شخص کو بچالیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں 3 افراد ڈوب گئے۔ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر کے 2 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ تیسرے زندہ شخص کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت نعمان اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ طلحہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جاں بحق دونوں سگے بھائی فیملی کے ہمراہ پاپوش نگر سے پکنک منانے ہاکس بے گئے تھے۔