Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گردوغبار کا طوفان، حادثات میں 5 افراد جاں بحق 3 زخمی

شہرقائد میں تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی انسانی زندگی کے لئے المیہ بن گئیں۔ کراچی میں جمعہ کی دوپہر سے شروع ہونے والے تیز ہواؤں کے جھکڑ جاری ہیں۔ گردوغبار کے طوفان کے نتیجہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

تیز ہواؤں کے باعث پاپوش میں اسکول کی دیوار گری اور درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک بچہ فرمان جاں بحق ہوا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر سات سالہ عبدالرحمان دنیا سے چل بسا۔۔ نارتھ ناظم آباد میں گھر کی دیوار گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔

گلشن معمار میں بھی گھر کی دیوار گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا۔ گلبائی پل کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوارگر نے سے ایک مزدور زندگی کی بازی ہار گیا۔ بلدیہ اسپارکو روڈ کے قریب گھر کی چھت گر نے سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جنوب مغرب کی سمت سے 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہوائیں چلنے سے کراچی میں گردوغبار کا طوفان ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ نصف کلومیٹر سے بھی گھٹ گئی ہے۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تیز مغربی ہواؤں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے شہریوں سے پرانے درختوں اور سائن بورڈ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts