Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں گردآلود ہوائیں، دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں تیز ہوائیں بھی انسانی زندگی کے لئے المیہ بن گئیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن اس کے ساتھ ہی افسوسناک واقعہ بھی پیش آگیا۔

 

شہر میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث گھروں کی چھتیں اڑنے اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ ریسیکو حکام کے مطابق شیر شاہ گلبائی اور نارتھ ناظم آباد میں تیز ہواؤں کے باعث زیر تعمیر دیواریں گرگئیں جسکے نتیجہ میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دونوں افراد کے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جنوب مغرب کی سمت سے 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہوائیں چلنے سے کراچی میں گردوغبار کا طوفان ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ نصف کلومیٹر سے بھی گھٹ گئی ہے۔

 

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تیز مغربی ہواؤں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے شہریوں سے پرانے درختوں اور سائن بورڈ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement