Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں پولیس بھرتی کیلئے ہونے والی دوڑ کے دوران نوجوان جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ہونے والی دوڑ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس میں بھرتی کا خواہش مند نوجوان دوڑ کے دوران گر کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔ کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کی بھرتی کیلئے دوڑ ہورہی تھی۔

 

 پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد کا رہائشی 23 سالہ عبدالمجید محکمہ پولیس سندھ میں گریڈ 5 کی ملازمت پر پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے آج  پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پہنچا تھا۔ عبدالمجید کو بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کے لیے ساڑھے 8 بجے کا ٹائم دیا گیا تھا۔

 

جنگ کی رپورٹ کے مطابق عبدالمجید دوڑ کے دوران مبینہ طور پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔ بے ہوش نوجوان کو مقامی طور پر طبی امداد دی گئی مگر اس دوران ہی وہ انتقال کر گیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق عبدالمجید کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریب ہی واقع مرشد اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں مختلف ڈسٹرکٹ، ایس ایس یو اور ٹریفک پولیس کے لیے بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے مختلف ٹیسٹ کیے جانے کے بعد دوڑ اور جسمانی فٹنس کا عمل بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement