Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

شہر قائد میں ٹریلر کی ٹکر کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جسکے نتیجہ میں تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جس میں باپ اور اسکے دو بیٹے تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی میں نیٹی جیٹی پل چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔  تینوں افراد کیماڑی کے رہائشی تھے، آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس گھر جا رہے تھےکہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ موٹرسائیکل اور ٹریلر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی تیزرفتار ڈمپر نے یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کی ایک طالبہ کو کچل دیا تھا۔

 

اعداد وشمار کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک 150 سے زائد افراد کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts