کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد نے جرائم کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کردیا۔ کراچی میں جواریوں اور سٹے بازوں کی جانب سے واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ مومن آباد پولیس نے واٹس ایپ گروپس پر آن لائن جوا اور سٹہ چلانے والے منظم گروہ کے خلاف ایکشن لیا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جوا چلانے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

 

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان عباس اور ساجد خان سے جوئے پر لگی رقم برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مومن آباد فرید کالونی میں خفیہ اطلاع پر مارا گیا، ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سٹے کی بکنگ کرتے تھے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو پہلے بھی مختلف مقدمات میں سعید آباد اور اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا جاچکا ہے جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts