Search
Close this search box.

کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، پیٹرن میں بھی تبدیلی

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے امتحانات کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی ہے۔

سندھ میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی تاریخیں اور پیٹرن تبدیل کردیا گیا ہے، سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز22 مئی سے ہوگا۔

اجلاس میں سب کمیٹی نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات  کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔ نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا۔

گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40، 40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں