Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں مون سون کی بارشیں وسط جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جولائی کے وسط تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں فی الحال تیزبارش کا امکان نہیں تاہم صبح، شام میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق کراچی میں 10 سے 15جولائی کے بعد مون سون کے اثرات نظرآئیں گے، وسط جولائی سے کہیں تیزکہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بدستورمعطل رہنے اوربلوچستان کی مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمایت کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک ہے۔ شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement