Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں موسم گرم لیکن شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے، محکمہ موسمیات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے مختلف شہروں سمیت شہر قائد میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں نے کراچی کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی مزید گرمی کی پیشگوئی ہے۔

 

جنگ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے لیکن کراچی شہر میں ہیٹ ویو نہیں ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت کی شدت موجودہ درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ 13 اور 14 مئی کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 

سردار سرفراز نے بتایا کہ  کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بالائی اور وسطی سندھ، بالائی اور وسطی جنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت معمول سے زائد ہے۔

Advertisement

 

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ، بالائی، وسطی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو 15 مئی تک رہ سکتی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement